معروف درزی کی دکان سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پرمنیجر گرفتار
ایک ہفتہ میں8383لاروا کی تلفی ، 534افراد پر مقدمات ،534افراد گرفتار:رپورٹ
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے ، ہیلتھ رپورٹر ، خبر نگار )ڈینڈی ٹیلر قصوری روڈ کی بیک سائیڈ اور چھت سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر منیجر کو گرفتار کر لیا گیا اورمنیجر کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرا دیاگیا ۔ ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ نے سرور کالونی کینٹ کا دورہ کیا ۔ ایک گھر میں ڈینگی لاروا کی نشاندہی پائی گئی ۔سیکرٹری ہیلتھ مومن آغا نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ کیا ۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 210 فیصل ٹاؤن اور یو سی 97 گلبرگ کا دورہ کیا۔ اے سی سٹی فضل ربی چیمہ نے یو سی 78 کا دورہ کیا۔ اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر صدارت تحصیل رائیونڈ میں علامہ اقبال زون کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا ہے کہ ڈینگی کے مریض کے علاج تاخیر پر ڈاکٹر اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں سے ڈینگی کیسز بارے رپورٹنگ کویقینی بنایا جائے ۔ ادھر ضلعی انتظامیہ لاہور نے انسداد ڈینگی کی ایک ہفتہ کی رپورٹ جاری کردی ہے ۔ 8383 لاروا کی تلفی کو یقینی بنایا گیا۔