ممنوعہ اشیا کی فروخت‘ 9فوڈ پوائنٹس سیل ،18کو جرمانے
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاہور میں بھرپورکارروائیاں،ممنوعہ اشیا کی فروخت پر9فوڈپوائنٹس سیل کر دیئے گئے
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )تفصیلات کے قوانین کی خلاف ورزیوں پر2 فوڈ پوائنٹس کی پروٖڈکشن اصلاح تک بند،18فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ 240گاڑیوں میں موجود2لاکھ 45ہزار725لٹر دودھ کی چیکنگ،4120لٹر ملاوٹی و مضر صحت دودھ تلف کردیا ۔ملاوٹی دودھ کی فروخت پر بشارت،سجاد،خاور،اول حمد اور پنجتن پاک نامی ملک شاپس کو سربمہر کیا گیا۔جدید لیکٹوسکین مشینوں کی مددسے موقع پر چیکنگ کے دوران دودھ میں قدرتی اجزا کی کمی پائی گئی۔سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ،دودھ کی ایل آر کم ہونے اور پانی کی ملاوٹ پر ملک شاپس پر کارروائی کی گئی۔ممنوعہ گٹکا،زائدالمیعاد اشیا کی فروخت پربابابلوچ،بابافریداور شہباز نامی پان شاپس کو سیل کردیا۔مس برانڈنگ،مصنوعی مٹھاس کے استعمال اور ناقص انتظامات پر پاکستان سوڈا واٹرکو سربمہر کیا گیا۔صحت بخش خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے فوڈسیفٹی ٹیمیں 24گھنٹے مصروف عمل ہیں۔