باغ جناح میں پہلی بار ٹور گائیڈز رکھنے کا منصوبہ
500روپے ٹکٹ کی تجویز ،سیاحوں کو پارک سے متعلق معلومات دینگےگائیڈز پورا ہفتہ خدمات انجام دیں گے ،منصوبے کا افتتاح رواں ماہ متوقع
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پی ایچ اے نے باغ جناح میں پہلی بار ٹور گائیڈز رکھنے کا منصوبہ بنا لیا ، ٹکٹ 500روپے رکھنے کی تجویز دی گئی۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہوگا جس میں تاریخی مقامات کی طرز پر گائیڈز رکھے جائیں گے ، گائیڈز ٹی ڈی سی پی سے ڈیپوٹیشن پر باغ جناح میں لائے جائیں گے جو سیاحوں کوپارک کی سیر کرائیں گے ، معلومات فراہم کریں گے جبکہ ریفریشمنٹ بھی فراہم کی جائے گی۔منصوبے کا افتتاح رواں ماہ کے اختتام پر متوقع ہے ۔ٹور گائیڈ زکا اہتمام ہفتے کے تمام دن سہ پہر 3 سے رات8بجے تک کیا جائے گا۔سکول ٹرپ کے طلباکے لیے 350 روپے ٹکٹ تجویز کی گئی ہے ۔ ایک گائیڈ ایک گھنٹے تک سیاحوں کو پارک کا وزٹ کرائے گا۔150 سالہ پرانے درخت،گالف کارٹ،بوٹینیکل میوزیم، بوہری درخت، قائد اعظم لائبریری ،جم خانہ کرکٹ کلب، مغل گارڈن، گلستان فاطمہ، اوپن ایئر تھیٹر بھی دکھائے جائیں گے جبکہ باغ کی تاریخ بھی بتائی جائیگی۔