مضرصحت کیچپ،شہد کی تیاری پر 2فیکٹریاں بند

مضرصحت کیچپ،شہد کی تیاری پر 2فیکٹریاں بند

400کلو ناقص چٹنی ، 280کلو جعلی شہد، 50کلو گلوکوز تلف

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے )قوانین کی خلاف ورزی پر کیچپ اینڈ ساس فیکٹری، شہد یونٹ، پان شاپ کو سربمہر کر دیا گیا۔430ساشے گٹکا، 400کلو ناقص چلی گارلک ساس، 280 کلو جعلی شہد، 50 کلو گلوکوز تلف کر دیا گیا، ممنوعہ سٹارچ استعمال کرنے پر فیروزوالا میں صفا فوڈکیچپ ساس فیکٹری ،جعلی شہد تیار کرنے پرفیض باغ میں ہنی یونٹ کو سیل کیا گیا۔چینی،گلوکوز اور مضر صحت کھلے رنگوں سے جعلی شہد تیار کیا جا رہا تھا۔ممنوعہ گٹکا برآمد ہونے پر شاہ پورکانجراں میں سدرہ پان شاپ کو سیل کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں