ڈسکہ الیکشن حکومت کیلئے شرمندگی کا باعث بن گیا:راناتنویر

ڈسکہ الیکشن حکومت کیلئے شرمندگی کا باعث بن گیا:راناتنویر

جہانگیر ترین گروپ نے ان ہاؤس تبدیلی کی تجویز پیش کی تو سنجیدہ غور کرینگے

کالا شاہ کاکو(نامہ نگار)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہماری جماعت سویلین سپرمیسی اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور عوام کو سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات دلانے کے لیے اگر جہانگیر ترین گروپ نے ان ہاؤس تبدیلی کی تجویز پیش کی تو اس پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ اپنے فارم ہاؤس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ ڈسکہ ضمنی الیکشن حکومت نے خود سیاسی مقبولیت کا پیمانہ بنا دیا تھا جو انہی کے لیے شرمندگی کا باعث بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والے تمام ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوارں کی شکست ثابت کرتی ہے کہ اگلا الیکشن مسلم لیگ ن کا ہے اور پی ٹی آئی امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں