عجائب گھر تاریخ سے آگاہی کا بہترین ذریعہ،آج عالمی دن

عجائب گھر تاریخ سے آگاہی کا بہترین ذریعہ،آج عالمی دن

ملک کے عجائب گھروں میں قدیم ترین ادوار کے بے شمار نوادرات بھی محفوظ سیاحوں اور تحقیق کرنے والوں کی تعداد بڑھی :ڈائریکٹر لاہور میوزیم،پی آر او

لاہور(سہیل احمد قیصر، تصاویر :ذوالفقار شاہ)آج دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی انٹرنیشنل میوزیم ڈے منایا جارہا ہے ۔ دن منانے کا مقصد شائقین میں میوزیمز کی اہمیت اُجاگر کرنا ہے ۔ 1978 کے بعد سے یہ دن ہرسال باقاعدگی سے منایا جاتاہے ۔یہ قرار دیا جاتا ہے کہ تاریخ کے جھروکوں میں براہ راست جھانکنا ہو تواِس حوالے سے عجائب گھروں سے بہتر کوئی دوسرا مقام نہیں ہوسکتا۔کسی بھی ملک اور شہر کے ماضی بابت جاننا ہو تو پھر عجائب گھر اِس کے لیے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔ ہمارے ملک کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں معلوم انسانی تاریخ کے قدیم ترین آثار ملتے ہیں،ملک کے عجائب گھروں میں قدیم ترین ادوار کے بے شمار نوادرات محفوظ ہیں جویہاں آنے والوں کو گم گشتہ ماضی میں لے جاتے ہیں۔ اِن میں لاہور عجائب گھر کا الگ ہی مقام ہے ۔لاہور میوزیم کے ڈائریکٹر اعجاز منہاس نے بتایا خوشی کی بات ہے کہ اب شائقین عجائب گھروں کی اہمیت کو کہیں زیادہ بہتر انداز میں سمجھ رہے ہیں۔افسر تعلقات عامہ عاصم رضوان نے کہالاہور عجائب گھر میں ریسرچ کے لیے آنے والوں کی تعداد میں بھی قابل ذکر اضافہ ہوا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں