امتحانی شیڈول، بارہویں 10،دسویں 29 جولائی

امتحانی شیڈول، بارہویں 10،دسویں 29 جولائی

بارہویں جماعت کے لیے تین تین اختیاری مضامین کے امتحانات ہونگےشیڈول ایچ ای ڈی کوبھجوایاجائیگا، حتمی منظور ی وزراتعلیم کانفرنس سے لی جائیگی

لاہور(عاطف پرویز سے )بارہویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی جبکہ دسویں جماعت کے امتحانات 29 جولائی سے لینے کے لیے شیڈول تیار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈز کمیٹی چیئرمین کی جانب سے امتحانات کے حوالے سے شیڈول فائنل کرلیا گیا ۔ بارہویں جماعت کے لیے تین تین اختیاری مضامین کے امتحانات ہونگے ۔ سائنس آرٹس کے زیادہ گروپس ہونے کی وجہ سے امتحانات دس سے بارہ دن تک جاری رہیں گے ۔ اس کے بعد عید کی چھٹیاں ہونگی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ انٹربورڈ کمیٹی چیئرمین کی جانب سے تمام امتحانات کو سو فیصد معروضی کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی جس کو انٹر بورڈ کمیٹی چیئرمین کی جانب سے مسترد کردیا گیا ۔ یہ شیڈول اب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھجوایا جائے گا اور حتمی منظوری بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس سے لی جائیگی ۔ بین الصوبائی وزا تعلیم کانفرنس کا اجلاس اگلے ہفتے منعقد ہوگا۔ اس ضمن میں امتحانات بارے تقریباً تمام تعلیمی بورڈ انتظامات کو حتمی شکل دے چکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں