سی سی پی او کی قیادت میں امن وامان کیلئے فلیگ مارچ

سی سی پی او کی قیادت میں امن وامان کیلئے فلیگ مارچ

شہر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور سنیپ چیکنگ بڑھا دی :غلام محمودڈوگر

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی قیادت میں شہر کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے اور شہریوں میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کے لیے فلیگ مارچ کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی،سی ٹی او لاہور منتظر مہدی،ایس پی ڈولفن راشد ہدایت اور دیگر اعلٰی پولیس افسران نے فلیگ مارچ میں شرکت کی۔فلیگ مارچ کا آغازڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ سے کیا گیا۔ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ،ٹریفک پولیس ٹیموں اور تھانوں کی گاڑیوں نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔سی سی پی او لاہور نے فلیگ مارچ کے شرکا سے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کا امن اور شہریوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے ۔شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور سنیپ چیکنگ بڑھا دی گئی ہے ۔غلام محمود ڈوگر نے تمام ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو عید الاضحی کے دوران فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں