یکم اکتوبر:میٹروبس،ٹرین میں سفر کیلئے ویکسی نیشن کارڈلازمی

یکم اکتوبر:میٹروبس،ٹرین میں سفر کیلئے ویکسی نیشن کارڈلازمی

پہلی ڈوز لگوانے والے مسافر بھی ثبوت دکھا کر سفر کر سکیں گے ،یکم نومبر سے صرف مکمل ویکسی نیشن پر سفرکرنے کی اجازت ہو گی،پابندی کا اطلاق سپیڈو بسوں میں بھی ہوگابس اور اورنج ٹرین کے ٹکٹ کاؤنٹرز پر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کئے جائیں گے : ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عملدرآمد کی نئی ہدایات

لاہور (شیخ زین العابدین)ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے یکم اکتوبر2021 سے میٹرو بس،ٹرین اور سپیڈو بسوں میں سفر کیلئے کورونا ویکسی نیشن کارڈ لازمی قرار دے دیا، پہلی ڈوز لگوانے والے مسافر بھی ثبوت دکھا کر سفر کر سکیں گے ،یکم نومبر سے صرف مکمل ویکسی نیشن پر سفری اجازت ہو گی۔تفصیل کے مطابق شہر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر قابو پانے کیلئے این سی او سی کی جانب سے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کیلئے پابندیاں سخت کی جارہی ہیں ،این سی او سی نے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں جن میں ماسک کا استعمال اور ویکسی نیشن کرانا بھی لازمی ہیں۔میٹرو بس اور اورنج ٹرین سمیت فیڈر روٹس پر چلنے والی دو سو سپیڈو بسوں میں سفر کرنے کیلئے ویکسی نیشن کرانا ضروری ہوگا۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کیلئے نئی ڈیڈ لائن دے دی۔ یکم اکتوبر 2021 سے مکمل ویکسین یا پہلی خوراک لگوانے والوں کو سفر کرنے کی اجازت ہوگی،یکم نومبر سے صرف وہ لوگ سفر کر سکیں جنہوں نے مکمل ڈوز لگوائی ہوگی،بس اور ٹرین کے ٹکٹ کاؤنٹرز پر نادرا کی جانب سے جاری کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کئے جائیں گے ۔ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے سٹاف کو ہدایات کی گئی ہیں کہ مسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کئے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں