ایل ڈبلیو ایم سی کی نئی گاڑیوں کی افتتاحی تقریب

ایل ڈبلیو ایم سی کی نئی  گاڑیوں کی افتتاحی تقریب

ایل ڈبلیو ایم سی کی نئی گاڑیوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )وزیر بلدیات پنجاب میاں محمودالرشید اور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب بلدیات کے محکمے کو مستحکم بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے ۔ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے حکومت مثالی کام کر رہی ہے ۔ پچھلی حکومتوں نے صفائی کے نام پر غیر ملکی کمپنیوں کو صرف پیسہ کھلایا ہے ۔ایل ڈبلیو ایم سی کی 246 نئی گاڑیاں فلیٹ میں شامل ہو چکی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں