8 اضلاع میں زمینوں کے اشتمال کی منظوری

 8 اضلاع میں زمینوں کے اشتمال کی منظوری

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیوکو سیٹلمنٹ آفیسرز کی ذمہ داریاں تفویض

لاہور(شبیر حیدر ظفر)ریونیو بورڈ نے 8اضلاع میں زمینوں کے اشتمال کی منظوری دے دی۔سینئر ممبر بابر حیات تارڑ نے کہا صوبہ کی 12 تحصیلوں کے 23 موضع جات میں اشتمال ہو گا۔8 اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیوکو سیٹلمنٹ آفیسرز کی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں۔اشتمال سے زمینداروں کو جائیداد یکجا کرنے اور ریکارڈ کی درستگی کی سہولت میسر آئے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں موضع کاہنہ، ہلوکی ، قصور میں موضع راجہ جنگ،چنیوٹ موضع کالووال ،لیہ کی تحصیل چوبارہ کے نانواں کوٹ ،خیرے والا ، حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے پانچ موضع جات کوٹ سرور، بدر علی، درٹہ عظمت، ٹھٹھہ جاہد عامر والا، نارووال ،سرگودھا کی تحصیل ساہیوال کے موضع ساہیوال ،شاہپور کے موضع جھاوریاں اور شاہ پور سٹی ،پاکپتن کی تحصیل عارفوالہ کے موضع بیلارہ دلاور ،راجن پور کی تحصیل راجن پور کے چار موضع جات آنسی، تونگ، ریکھا اور مڈمیراں ،تحصیل جام پور کے موضع گرکنا وزیری،چکر والی اور دلبر میں اشتمال کی اجازت دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں