گاڑیوں کی خریداری،سی ٹی ڈی،ایلیٹ فورس کو 21 کروڑ جاری

گاڑیوں کی خریداری،سی ٹی ڈی،ایلیٹ فورس کو 21 کروڑ جاری

لاجسٹک برانچ 70گاڑیوں کی خریداری کرے گی ،حساس آپریشنز میں استعمال ہونگی

لاہور (مدثر حسین سے )حساس مقامات پر آپریشنز کرنے کیلئے سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس کو گاڑیاں خریدنے کیلئے فنڈز جاری کر دئیے گئے ، آئی جی پنجاب کی لاجسٹک برانچ 21کروڑ کے فنڈز سے 70 گاڑیاں خریدے گی ۔تفصیل کے مطابق آئی جی آفس کے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے سی ٹی ڈی اور اور ایلیٹ فورس کو گاڑیاں خریدنے کیلئے فنڈز جاری کر دئیے ۔بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی فورس کی گاڑیوں کیلئے 11 کروڑروپے اور ایلیٹ فورس کی گاڑیوں کیلئے 10 کروڑروپے کے فنڈز جاری کئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق گاڑیاں اس لئے خریدی جا رہی ہیں تاکہ دونوں فورسز حساس نوعیت کے آپریشنز بہتر طریقے سے سرانجام دے سکیں ۔ ایلیٹ فورس کے پاس جو گاڑیاں ہیں وہ پرانی ہو چکی ہیں جبکہ سی ٹی ڈی کے پاس گاڑیوں کی کمی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں