واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، ٹنل بورنگ فائلوں تک محدود

 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، ٹنل بورنگ فائلوں تک محدود

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) غیر ملکی قرض اور فنڈنگ سے واسا کے منصوبے شروع کرنے کا پلان بنایا گیا مگر واسا حکام کی غیر ملکی سرمایہ کاروں سے سینکڑوں میٹنگز کا کوئی نتیجہ نہ نکلا۔

 ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ٹنل بورنگ منصوبے فائلوں تک محدود رہے ، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک، فرانس ڈویلپمنٹ ایجنسی اور ورلڈ بینک کے ساتھ گفتگو صرف اظہار دلچسپی تک محدود رہی۔غیر ملکی سرمایہ کاری اور قرض سے شہر میں کوئی منصوبہ شروع نہ ہوسکا۔ گندے کو صاف کرنے کیلئے شہر میں 7 ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا اعلان کیا گیا،چار سال کے دوران کسی پلانٹ کی تنصیب شروع نہ ہوسکی۔

سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ بھی مختلف سرکاری دفاتر کے چکر کاٹ رہا ہے ، ٹنل بورنگ منصوبے کو بجٹ میں شامل کرنے کے باوجود پیش رفت نہ ہوئی۔وی سی واسا شیخ امتیاز محمود کا کہنا ہے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور اے ایف ڈی پیسے دینے کیلئے تیار ہیں، ان میگا پراجیکٹس پر کام کا آغاز جلد ہوجائیگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں