محکمہ سکول کا اساتذہ ترقیوں کے التوا،گھپلے کا نوٹس

محکمہ سکول کا اساتذہ ترقیوں کے التوا،گھپلے کا نوٹس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اساتذہ کی ترقیوں اورگھپلے کے معاملے پر محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹس لے لیا ۔

 تمام اتھارٹیز سے ایک سال میں ہونے والی پروموشنز کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔ تفصیل کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کی جانب سے جاری مراسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے جواب طلب کرلیا گیا ۔مراسلے میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاسوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ۔

پروموشنز میں گھپلوں کے حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن کو شکایات موصول ہوئی تھیں ۔قانون کے مطابق ڈی پی سی منعقد نہیں کی گئی تھیں ۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈی پی سیز کے حوالے سے ریکارڈ 7 دن کے اندرارسال کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں