ٹیکسٹ بک بورڈ :میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی 6 کتابیں تبدیل

 ٹیکسٹ بک بورڈ :میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی 6 کتابیں تبدیل

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے کورسز میں پڑھائی جانے والی 6 کتابیں تبدیل کر دی ہیں۔

 پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے اپنے اس فیصلے کے حوالے سے پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ جماعت نہم دہم، فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے سالانہ امتحانات 2023 اور 2024نئی کتابوں سے لئے جائیں گے ۔ نویں کی اسلامیات اور ترجمۃ القرآن میں تبدیلی کی گئی ،بارہویں جماعت کی ہیومن جیوگرافی ، پریکٹیکل جیوگرافی ،گیارہویں جماعت کی ترجمۃ القرآن ، پریکٹیکل جیوگرافی کی کتابوں میں تبدیلی کی گئی ۔ ٹیکسٹ بک بورڈ نے مختلف کلاسز کی کتب میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں