رمضان سے قبل سبزیاں ، پھل ، چکن ، انڈے مہنگے

رمضان سے قبل سبزیاں ، پھل ، چکن ، انڈے مہنگے

لاہور(کامرس رپورٹر) رمضان سے قبل ہی سبزیاں ، پھل ، چکن ، انڈے مہنگے کردیئے گئے ،تفصیلات کے مطابق سرکاری ریٹ لسٹ میں 10 سبزیوں اور 3 پھلوں کے دام بڑھا دیئے گئے۔

ٹماٹر 10 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 70 روپے کلو مقرر ،تاہم درجہ اول ٹماٹرکی فروخت 90 روپے فی کلو تک ،سبز مرچ 10 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 120 روپے کلو کردی گئی ، فروخت 140 روپے فی کلو تک، لیموں 2 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 142 روپے کلو مقرر، لیکن مارکیٹ میں لیموں 150 روپے کلو تک بکنے لگے ،میتھی 3 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 50 روپے کلو مقرر کی گئی ،فروخت 70 روپے فی کلو تک، بینگن 7 روپے مہنگے کرکے سرکاری قیمت 60 روپے کلو مقرر ،فروخت 80 روپے فی کلو تک ،پالک 5 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 35 روپے کلو مقرر ، ـ فروخت 50 روپے کلو تک، بند گوبھی 5 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 30 روپے کلو ، فروخت 40 روپے کلو تک ، شلجم 5 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 40 کلو مقرر، فروخت 50 کلوتک ،بھنڈی 10 روپے مہنگی کرکے 210 روپے کلو مقرر ، فروخت 250 روپے کلو تک اور مٹر 10 روپے بڑھاکر سرکار ریٹ لسٹ میں 80 روپے کلو مقرر ، فروخت 100 روپے فی کلوتک ، پھلوں میں مسمی 5 روپے مہنگی کرکے سرکاری ریٹ لسٹ میں 170 روپے درجن مقرر ، 350 روپے درجن تک بکنے لگی ،کینو 10 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 240 روپے درجن لیکن مارکیٹ میں فروخت 420 روپے درجن تک اور امرود 5 روپے اضافے کیساتھ سرکاری ریٹ لسٹ میں 140 روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں امرود کی فروخت 200 روپے کلو تک کی جارہی ، ـ برائلر گوشت کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ کردیاگیا،مرغی کا گوشت 534 روپے سے مہنگا کرکے 542 روپے کلو کردیا گیا، اسی طرح زندہ برائلر کے دام 5 روپے میں اضافہ کر دیا گیا،انڈوں کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ ، قیمت 226 روپے در جن کردی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں