ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن کی تحقیقات

ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن کی تحقیقات

لاہور (شیخ زین العابدین)ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن بھی تحقیقات کی زد میں آگیا، آڈٹ ٹیموں نے مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیاں بارے چھان بین شروع کر دی۔

 سپورٹس کمپلیکس کی تشکیل کے بعد پہلی بار10سال کا مکمل آڈٹ کیا جارہا ہے ۔محصولات، اخراجات، خریداری سمیت بینک اکاؤنٹس سے متعلق بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔سالانہ آڈٹ انسپکشن کے لئے ڈائریکٹوریٹ آڈٹ جنرل نے مراسلہ لکھ دیا۔ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے سپورٹس کمپلیکس کے 12شعبوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے ڈیپازٹ ورکس اور اخراجات کی تفصیلات طلب کی گئیں۔ تعمیراتی کاموں کے پی سی ون بھی طلب، کمپلیکس فیس اور دیگر مد میں جمع ہونے والی رقم کی تحقیقات کا آغاز بھی کیا گیا۔ سپورٹس کمپلیکس میں گزشتہ10سال میں خریدی گئی اشیا کی چھان بین شروع کر دی گئی۔ کیٹرنگ اور سکیورٹی فرمز کو ہائر کرنے کے لئے پری کوالی فکیشن اور ٹینڈرز کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔محکمہ آڈٹ کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کے زیر انتظام چلنے والے بینک اکاؤنٹس کا کھاتہ بھی مانگ لیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں