یادگار شہدا پرحاضرہونا اعزاز ہے :ڈاکٹرشوکت ورک

 یادگار شہدا پرحاضرہونا اعزاز ہے :ڈاکٹرشوکت ورک

لاہور(سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا یوم تکریم شہدائے پاکستان کے سلسلہ میں ملک بھر سے ڈاکٹربرادری کی نمائندگی کرتے ہوئے یادگار شہدا پرحاضر ہونا اورفوجی انداز میں وہاں پھول رکھنا ایک بیش قیمت اعزاز ہے۔

شہیدوں کا لہو ہماری مٹی اورگھٹی میں شامل ہے ،اس پاک سرزمین کیلئے ہمارے جانبازوں سمیت شہیدوں کے احسانات ناقابل فراموش ہیں۔وہ جمعرات کے روز یادگار شہدا پر پھول رکھنے کے بعدتقریب میں شریک ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل سٹاف سے گفتگو کررہے تھے ۔ ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے مزید کہا ہمارے شہدا ہماری زندگی کے حقیقی ہیروز ہیں، ان کی شجاعت اور شہادت صبح قیامت تک جانثاران پاکستان کیلئے مشعل راہ رہے گی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں