9مئی واقعہ کیلئے 1سال ذہن سازی کی گئی :پیپلزپارٹی

9مئی واقعہ کیلئے 1سال ذہن سازی کی گئی :پیپلزپارٹی

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ خان صاحب آ پ لیڈر ہو یا گیدڑ ،آپ کارکنوں اور عدالتوں کو ڈھال بناتے ہیں۔

ہمارے کارکنوں نے کوڑے کھاکر بھی فوج کو برا بھلا نہیں کہا،آپ نے ملک کو انارکی کا شکار کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو ملک دشمن بیانیہ کے ذریعے آئسولیٹ کیا گیا۔پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود سے انکی رہائش گاہ مخدوم ہاؤس لاہور میں لیہ ڈسٹرکٹ کی پارٹی تنظیم کے عہدیداران کے وفد نے ملاقات کی ۔بعض عہدوں پر نامزدگیاں بھی کیں۔ قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس کمیشن کو کالعدم قرار دیکر کوئی بری الزمہ نہیں ہو سکتا،جس کیس میں چیف جسٹس خود ملوث ہیں ،اسمیں ان سے کیسے مشاورت کی جا سکتی ہے ؟

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں