خسرے کا شکار بچوں کیلئے ویکسی نیشن مہم چلانے کا فیصلہ

 خسرے کا شکار بچوں کیلئے  ویکسی نیشن مہم چلانے کا فیصلہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹرسے )لاہور سمیت پنجاب کے 24 اضلاع میں خسرے کی وبا کے باعث متاثرہ اضلاع میں بچوں کی خصوصی ویکسی نیشن مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

خسرے سے متاثرہ اضلاع میں خصوصی مہم کیلئے عالمی ادارہ صحت سے استدعا کر دی گئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ پرائمری ہیلتھ نے خسرے اور روبیلا کی ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں خریدنے کا آرڈر دے دیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں