پی ایچ اے کو 58گرین بیلٹس گہری کرنیکی استدعا

 پی ایچ اے کو 58گرین بیلٹس گہری کرنیکی استدعا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )بارشی پانی کے نکاس میں اداروں کی مبینہ کوتاہی کا معاملہ، سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے روکنے کے لیے گرین بیلٹس کو سڑک سے نیچے کرنے کا پلان عمل درآمد کا منتظر ہے۔

 روزنامہ دنیا کی نشاندہی پر واسا انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے پی ایچ اے کو مراسلہ بھیج دیا، ایم ڈی واسا نے ڈی جی پی ایچ اے کو گرین بیلٹس گہری کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا، مراسلے میں 58 گرین بیلٹس سڑکوں سے اونچی ہونے کا انکشاف ہے ، مراسلے میں بتایا گیا کہ 58 مقامات پر گرین بیلٹس اونچی ہونے کی وجہ سے بارشی پانی جمع ہوتا ہے ، واسا نے پی ایچ اے کو گرین بیلٹس گہری کرنے کی استدعا کر دی، مراسلے میں علامہ اقبال ٹاؤن میں سکیم موڑ، یتیم خانہ، بجلی گھر، ملتان چونگی، کریم بلاک، رضا بلاک گرین بیلٹ کی نشاندہی کی گئی، جوبلی ٹاؤن میں نظریہ پاکستان، ایوب چوک، شوکت خانم فلائی اوور، اللہ ہو چوک، بھلہ چوک کی گرین بیلٹ گہری کرنے کی استدعا کی گئی، ڈی ایم ڈی او اینڈ ایم واسا کو فوکل پرسن بھی مقرر کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں