علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

علامہ اقبال ایکسپریس  حادثے سے بال بال بچ گئی

نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)علامہ اقبال ایکسپریس 10 ڈاؤن حادثے سے بال بال بچ گئی۔

سیالکوٹ سے براستہ نارنگ کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے سامنے آوارہ بھینسیں آگئیں ، ڈرائیور نے حاضر دماغی سے بروقت ایمرجنسی بریک لگالی جس سے ٹرین میں سوار ہزاروں مسافر بڑے حادثے سے بچ گئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں