سمر سکلز کیمپس،طالبات کیلئے ٹرانسپورٹ کا انتظام نہ ہوسکا

سمر سکلز کیمپس،طالبات کیلئے ٹرانسپورٹ کا انتظام نہ ہوسکا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) سمر سکلز کیمپس شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کو ٹرانسپورٹ کے لئے مسائل کا سامنا اور تاحال طلبہ کی نامزدگیاں نہ بھجوائی جا سکیں ۔ تفصیل کے مطابق سمر سکلز کیمپس میں طالبات کو لیکر جانے اور لانے کیلئے ٹرانسپورٹ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ٹرانسپورٹ کے مسائل کو دیکھتے ہوئے سکول ایجوکیشن نے تاحال طلبہ و طالبات کے نام ہی ٹیوٹا کو نہیں بھجوائے ،کالجوں کے پاس بسیں موجود جبکہ سکولوں میں ٹرانسپورٹ کیلئے کوئی نظام نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تاحال طلبہ کی نامزدگیاں ہی ٹیوٹا کو نہیں بھجوائیں جبکہ 6 جون سے سمر سکلز کیمپس کا آغاز ہونے جا رہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں