آئی جی کی آن لائن کچہری ،شکایات کے ازالے کا حکم

آئی جی کی آن لائن کچہری ،شکایات کے ازالے کا حکم

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے چھٹی کے روز آن لائن کچہری لگائی۔

عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام افسروں کو موصول شکایات کے فوری ازالے کا حکم دے دیا۔داد رسی میں تاخیر پر متعلقہ سپروائزری افسروں سے جواب طلب کر لیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق افسروں کو مسائل فوری حل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔رائیونڈ کے حفیظ کی گاڑی چوری کا مقدمہ درج نہ ہونے پر شہری سے رابطہ کیا گیا۔ اللہ نواز کی چوری شدہ گاڑی برآمد کرنے کیلئے آرپی او کو مسئلہ حل کرانے کا حکم دے دیا۔ بیوہ فرحت عارف سے مالی فراڈ کرنے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے متعلقہ ڈی پی او کو ٹاسک دے دیا۔ادھرآئی جی نے نئی بھرتیوں اور محکمانہ ترقیوں کے حوالے سے فورس اور عوام کے نام پیغام جاری کیا ۔ آئی جی نے بتایا پنجاب پولیس میں 8500 نئی پروموشنز کا آغاز ہوچکا ،پولیس فورس میں نئے سب انسپکٹرز اور پی کیڈٹس کی بھرتیوں کے لئے بھی الیکشن کمیشن اور حکومت پنجاب سے اجازت مانگ لی گئی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں