انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کی مرکزی مجلس شوریٰ کااجلاس

انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کی مرکزی مجلس شوریٰ کااجلاس

لاہور(نمائندہ دنیا)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کااجلاس ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر لاہور میں مرکزی امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی کی زیر صدارت ہوا۔

 جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی سمیت تمام مرکزی و صوبائی عہدیداروں ،ضلعی صدور ونمائندگان نے شرکت کی ،مدینہ منورہ سے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،عالمی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے مکہ مکرمہ سے آن لائن خطاب کیا ۔ اجلاس میں جماعتی اموراورملک کی موجودہ سیاسی ومذہبی صورت حال پر غوروخوض کرتے ہوئے اہم فیصلے کئے گئے اور سانحہ 9مئی پر غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا اس میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جائیں، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے ،جناح ہاؤس اوردیگر املاک جلانے ،حساس اداروں پرحملے کرنے ،ملک میں فتنہ وفساد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سکول، کالجز، یونیوسٹیز کی انتظامیہ سے رابطہ کرکے ملک بھر میں ختم نبوت کورسز کرائے جائیں گے اور یکم تا10ستمبر عشرہ ختم نبوت و دفاع پاکستان منایا جائے گا۔اجلاس میں مولانا غلام یاسین صدیقی،مولانا افتخار اللہ شاکر، قاری محمد رفیق وجھوی،مولانا ثنا اللہ فاروقی، مولانا مجیب الرحمن سمیت دیگر نے شرکت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں