ایل ڈی اے کے 8افسروں کے تقرروتبادلے ،اضافی چارج

ایل ڈی اے کے 8افسروں کے تقرروتبادلے ،اضافی چارج

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ایل ڈی اے کے 8 افسروں کے تقرروتبادلے اور اضافی چارج دے دئیے گئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر داؤد نذیر کو ایس ایف پی ون ونڈو سیل میں تعینات کر دیا گیا،انہیں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ کے دفتر میں پی ایم پورٹل کی اضافی ذمہ داری بھی دے دی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر لاسید علی رضا بخاری کو ڈائریکٹوریٹ ہاؤسنگ سیون ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لا ارم ایمن کو ڈپٹی ڈائریکٹر لا سپریم کورٹ سیکشن،ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ 11 صولت عباس کو ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون محمد صابر کو ڈائریکٹوریٹ ہاؤسنگ فائیو ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون یاور ورک کو ڈائریکٹوریٹ ہاؤسنگ ایٹ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاؤسنگ چھ محمد ابتسام کو ڈائریکٹوریٹ ہاؤسنگ الیون میں تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریونیو زاہد صدیق کو ڈائریکٹوریٹ ہاؤسنگ الیون میں اضافی چارج دے دیا گیا۔تقرری کے منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عثمان بشیر کو ہاؤسنگ الیون میں تعینات کر دیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں