پاکستان میں 15 لاکھ بچے سڑکوں پر لاوارث:سارہ احمد

پاکستان میں 15 لاکھ بچے سڑکوں پر لاوارث:سارہ احمد

لاہور(ویمن رپورٹر)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ کانفرنس میں خصوصی خطاب۔۔۔

کانفرنس کا انعقاد اقوام متحدہ کی جانب سے 18 نومبر کو بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد سے بچاؤ کے عالمی دن کے حوالے سے کیا گیا۔کانفرنس میں سیرالیون کی خاتون اول، ترکیہ کی خاتون اول، بچوں کے خلاف تشدد کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے ، نادیہ جمیل بطورسروائیور اور دیگر نے شرکت کی ۔کانفرنس میں سارا احمد کا کہنا تھاکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گزشتہ 5 سال میں تشدد، زیادتی اور استحصال کے شکار 5000 سے زائد بچوں کو تحفظ فراہم کیاہے ۔ پاکستان میں تقریبا ً15 لاکھ بچے سڑکوں پر لاوارث ہیں اور اس کی روک تھام کیلئے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ہمیں پاکستان اور دنیا کے تمام ممالک سے بچوں پر تشدد اور استحصال سے بچاؤ کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا ۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں جس کے کام کی بدولت مجھے یہ موقع ملا ہے ،اس مقصد میں سرچ فار جسٹس اور ایس ایس ڈی او این جی او کے تعاون اور سپورٹ کی شکر گزار ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں