یونیورسٹیاں طلبا کے لئے آئی ٹی ٹریننگز کا انتظام کریں:گورنر

یونیورسٹیاں طلبا کے لئے آئی ٹی ٹریننگز کا انتظام کریں:گورنر

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گزشتہ روز گورنر ہائوس میں آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ انٹرپرینورز کے وفدنے ملاقات کی۔

وفد نے گورنر پنجاب کو آئی ٹی انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدت سے ہم آہنگی پیدا کر کے ہی معاشی ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے یونیورسٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے مل کر طلبا کے لیے آئی ٹی ٹریننگز کا انتظام کیاجائے ۔نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ووکیشنل ٹریننگ دینا بہت ضروری ہے ،دریں اثناگورنر کی زیر صدارت کیڈٹ کالج اوکاڑہ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ا جلاس میں کیڈٹ کالج اوکاڑہ کے بجٹ 24-2023 کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں، انہیں قائد اعظم کے قول واتحاد،ایمان اور تنظیم کی اہمیت سے روشناس کرانا ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں