100 گرفتارکم عمر ڈرائیورز مقدمات سے ڈسچارج

100 گرفتارکم عمر ڈرائیورز مقدمات سے ڈسچارج

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہورکینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے کم عمر گرفتار ڈرائیورز کے خلاف مقدمات کا فیصلہ جاری کر دیا،عدالت نے تمام کم عمر ڈرائیورز کو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا۔

پولیس کی جانب سے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اعجاز احمد اور جوڈیشل مجسٹریٹ رابعہ ریاض نے مختلف مقدمات پر فیصلہ جاری کیا ،فیصلے میں کہا گیاکہ مقدمات میں تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کا ذکر نہیں ہے ،ایسے شواہد موجود نہیں،جس سے ملزموں کو جرم کے ساتھ منسلک کیا جا سکے ،کم عمر ڈرائیورز کے خلاف تمام دفعات قابل ضمانت ہیں ،فیصلے میں مزید کہاگیاکہ پولیس کی جانب سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے ،ملزموں کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جاتا ہے ،اگر ملزم کسی اور مقدمہ میں ملوث نہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے ،ٹریفک پولیس نے سو کم عمر ڈرائیورز کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرائے تھے، تمام کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کینٹ سرکل کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں