ناجائزپارکنگ ،کمرشلائزیشن کی روک تھام کامیکنزم بنانیکا حکم

 ناجائزپارکنگ ،کمرشلائزیشن کی روک تھام کامیکنزم بنانیکا حکم

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے سرکاری اور نجی عمارتوں میں پارکنگ ایریا نہ رکھنے کے خلاف کیس میں ایل ڈی اے کو۔۔۔

 غیر قانونی پارکنگ اور کمرشلائزیشن کی روک تھام کامیکنزم بنانے کا حکم دے دیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر ایل ڈی اے کے ذمہ دار افسر کو طلب کرلیا،عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ایل ڈی اے غیر قانونی پارکنگ اور کمرشلائزیشن کرنے والوں کو بھاری جرمانے کرے ، عدالت نے حکم دیا کہ اگرعمل درآمد میں ایل ڈی اے کو کوئی دباؤ آتا ہے تو عدالت کو آگاہ کرے ،عدالت نے ریمارکس دیئے کوئی بھی اتھارٹی سے بڑا نہیں ہوتا،اگر کوئی ایسا سمجھتا ہے تو عدالت اپنا اختیار استعمال کرے گی، وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ کمشنر کے پاس ڈی جی ایل ڈی اے کے بھی اختیارات ہیں،ایل ڈی اے کے قانونی مشیر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈی جی رات گئے تک انتھک محنت کرکے ترقیاتی منصوبے مکمل کرارہے ہیں،ریکارڈ واضح ہے ،ایک سال کے منصوبے ڈی جی ایل ڈی اے نے دو ماہ میں مکمل کرائے، صرف جیل روڈ پر غیر قانونی پارکنگ اور کمرشلائزیشن پر 55کونوٹسز کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں