موسم سرما کی چھٹیوں میں نجی تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی

موسم سرما کی چھٹیوں میں نجی تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور سمیت پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز نے موسم سرما کی تعطیلات کے دوران نجی سکولز کھولنے پر پابندی عائد کر دی۔

 اس سلسلے میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران سکولوں میں کوئی امتحان ہو سکے گا اور نہ ہی سکولز انتظامیہ اساتذہ کو سکولوں میں بلا سکے گی۔ اگر کوئی نجی سکول طے شدہ فیصلے کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس سکول کی نہ صرف رجسٹریشن یا لائسنس منسوخ کیا جا سکتا ہے بلکہ اس سکول کو دو لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے ۔اس ضمن میں ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر بھر کے سکولوں کو احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے انسپکشن کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔پانچ تحصیلوں کی مانیٹرنگ ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کے ذریعے کی جائے گی۔ سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کا کہنا ہے کہ احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کویقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں