امیر بالاج کیس، ملزم احسن شاہ جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل

امیر بالاج کیس، ملزم احسن  شاہ جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور(کورٹ رپورٹر)ضلع کچہری لاہور نے امیر بالاج کے قتل کے ملزم احسن شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

لاہور کی ضلع کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول نے امیر بالاج قتل کیس میں پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ کیس کے مرکزی ملزم احسن شاہ کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔ پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ عدالت نے ملزم احسن شاہ کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ احسن شاہ مقتول امیر بالاج کا قریبی دوست تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں