ڈاکٹر ز کافلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ

ڈاکٹر ز کافلسطینیوں  کے حق میں مظاہرہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اہل لاہور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں سراپا احتجاج، لاہور پریس کلب کے باہر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا۔

جس میں ڈاکٹرز اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہر ے کی قیادت پروفیسر میاں محمد حنیف نے کی ۔مظاہرین نے اسرائیلی بربریت اور اقوام عالم کی بے حسی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اسرائیل کے خلاف اشیا کی خریداری کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں