نجی سکولوں کو فیس کے علاوہ فنڈز لینے سے روک دیاگیا

نجی سکولوں کو فیس کے علاوہ فنڈز لینے سے روک دیاگیا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے نجی تعلیمی اداروں میں ماہانہ سکول فیس کے علاوہ دیگر فنڈز اور بچوں کو سکولوں سے یا کسی منظور شدہ دکانوں سے کتابیں اور یونیفارم خریدنے کے لیے پابند کرنے سے منع کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کو ضلع لاہور کے تمام نجی تعلیمی سکولز کو وارننگ نوٹس جاری کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔سی ای او ایجوکیشن لاہور نے نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام نجی سکولز کو سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ سی ای او ایجوکیشن نے واضح کیااگر اس پر کوئی شکایت موصول ہوئی تو اس سکول کے خلاف مذکورہ قانون کی شق 9 اور 11 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر نے مزید کہا کہ والدین کو زبردستی کتابیں خریدنے ۔،یونیفارم خریدنے یا ماہانہ فیس کے علاوہ دیگر کسی بھی قسم کے فنڈز لینے والے تمام نجی سکولز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں