چیئرمین لاہور بورڈ کا پھول نگر کادورہ ،غفلت پر نگران معطل

چیئرمین لاہور بورڈ کا پھول نگر کادورہ ،غفلت پر نگران معطل

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی ہدایت پر چیئرمین لاہور بورڈ نے پھول نگر کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔نگران محمد عدیل فرائض میں غفلت برتنے پر ڈیوٹی سے برخاست۔

امیدوار امتیاز احمد رولنمبر511253 نقل کرتے پکڑا گیا۔ سیکنڈری سکول سالانہ امتحان 2024 جماعت نہم کے سلسلہ میں پرچہ فزکس اور ایڈوانس اسلامک سٹڈیزپنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ ز میں منعقد ہوئے ۔تعلیمی بورڈز میں 4088 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ۔ سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید کی ہدایت پر تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔بوٹی مافیا کو کچلنے کیلئے موبائل انسپکٹر ز اور چیئرمین سکواڈ کے علاوہ خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو امتحانی مراکز کی بھرپورنگرانی کررہی ہیں۔ دریں اثنا لاہور تعلیمی بورڈ کے شعبہ امتحانات کی سنگین غفلت سامنے آئی ہے ۔ دس سال سے ایک شہری خود سرکاری ٹیچر ظاہر کرکے امتحانی ڈیوٹی دینے کا انکشاف ہوا ہے ۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر عنصر اظہر لاہور خصوصی معائنہ ٹیم نے جعلی نگران کو پکڑا۔میاں وقار ناز نامی نگران گورنمنٹ سیکنڈری سکول کورٹ عبدالمالک میں ڈیوٹی دے رہا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں