پی آئی سی :آپریشن تھیٹرز 10اپریل تک مکمل کرنیکی ہدایت

پی آئی سی :آپریشن تھیٹرز 10اپریل تک مکمل کرنیکی ہدایت

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آپریشن تھیٹرز کے حوالے سے اپنے ایک بیان کہاہے ۔۔

کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آپریشن تھیٹرز کا معاملہ 11 مارچ کو علم میں آیا۔ 12 مارچ کو ہی محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ پی آئی سی کا تفصیلی دورہ کیا اور کنٹریکٹرز کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے کہاکہ کنٹریکٹرز کو پی آئی سی کے آپریشن تھیٹرز مئی کے دوسرے ہفتے کی بجائے 10 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ اس وقت پی آئی سی میں دو شفٹوں میں کام چل رہا ہے ۔پی آئی سی میں ہیں۔ پی آئی سی میں آپریشن تھیٹرز پر پیش رفت کو فاسٹ ٹریک پر مانیٹر کر رہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں