ٹیوب ویلز سے پانی اخراج کے کیوسک کم ہونیکا انکشاف

ٹیوب ویلز سے پانی اخراج کے کیوسک کم ہونیکا انکشاف

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )واسا کے پرانے ٹیوب ویلز اور ڈسپوزل سٹیشنز خزانے پر بوجھ اور پانی کی سپلائی کم کرنے لگے ، واسا کے بیشتر ٹیوب ویلز سے پانی کے اخراج کے کیوسک کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔۔

 ٹیوب ویلز اور ڈسپوزل سٹیشنز کی مکمل مانیٹرنگ کے لیے واسا کو آٹومیٹڈ سسٹم پر منتقل کرنے کا پلان بنا لیا گیا.واسا میں پہلی بار ایک ٹاؤن کی مشینری کو مکمل طور پر سکاڈا سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، جوبلی ٹاؤن ڈائریکٹوریٹ کے تمام ٹیوب ویل اور ڈسپوزل سٹیشن کو سکاڈا سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، سکاڈا کنٹرول روم کے ذریعے ٹیوب ویلز کو خود کار طریقے سے آن یا آف کیا جاسکے گا، سکاڈا سسٹم سے ٹیوب ویل میں استعمال ہونے والی بجلی کی بچت کی جاسکے گی، سکاڈا سسٹم کے ذریعے ٹیوب ویل کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، پی سی ون کے مطابق علی رضا آباد ڈسپوزل سٹیشن ،شاہ دی کھوئی، بھیڑ ویلیج ڈسپوزل کو سکاڈا سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، ڈاکٹر ہسپتال انڈر پاس پمپ ، جوبلی ٹاؤن ڈسپوزل اور ایل ڈی اے ایونیو ون ڈسپوزل کو بھی سکاڈا پر منتقل کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں