گھروں کو جلانے کا کیس: ملزم کی ضمانت منظور

گھروں کو جلانے کا کیس: ملزم کی ضمانت منظور

لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے لوٹ مار کر کے گھروں کو جلانے کے کیس میں ملزم آفاق عرف پھاکو کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔۔

 ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ گھر جانا یا چوری تحقیقات سے ثابت نہیں ہوئیں، ضمانت منظور کی جائے ،پولیس کی جانب سے ملزموں کی پشت پناہی پر عدالت نے اظہار برہمی کیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے قتل کرا کر پھر جھوٹے مقدمات درج کرائے جاتے ہیں،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں سمیت لوٹ مار کی اور گھروں کو جلا دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں