برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت  میں15روپے کلو اضافہ

لاہور(کامرس رپورٹر )رمضان المبارک میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔

پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 15روپے اضافے سے 634روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 10روپے اضافے سے 437روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید 2روپے اضافے سے 275روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں