کوٹ لکھپت جیل :قیدی دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

کوٹ لکھپت جیل :قیدی دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

لاہور (کر ائم رپو رٹر) کوٹ لکھپت جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والا مجرم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

پولیس کے مطابق مجرم نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں گھریلو جھگڑے پر 2013 میں اپنے والد کو قتل کیا تھا جس کے بعد سے مجرم کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قیدتھا اور عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ قیدی کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا جسے فوری طبی امداد دینے کے لیے ڈاکٹر کو طلب کیا گیا تاہم قیدی انتقال کرگیا جسے بعد میں کمالیہ میں سپردخاک کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں