پی پی 147، شعیب صدیقی کو پیپلزپارٹی کی حمایت مل گئی

پی پی 147، شعیب صدیقی  کو پیپلزپارٹی کی حمایت مل گئی

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)پی پی 149 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے استحکام پارٹی پاکستان اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 149لاہور میں پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے مشترکہ امیدوار شعیب صدیقی کی حمایت کا اعلان کر دیا ،یونین کونسل 157میں چودھری عادل، یونین کونسل173میں حافظ ایوب اور رانا محمد اکرم نے انتخابی دفاتر میں کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا ۔بعدازاں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے شعیب صدیقی نے ملاقات کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں