گرانفروشی پر جرمانہ، تنور مالک کی مجسٹریٹ سے بدتمیزی

گرانفروشی پر جرمانہ، تنور مالک کی مجسٹریٹ سے بدتمیزی

فیروزوالہ(تحصیل رپورٹر)کوٹ عبدالمالک میں گرانفروشی پر جرمانہ کرنے پر تنور مالک نے ساتھی سے ملکر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے بدتمیزی کر دی۔

موٹر وے سٹی کے قریب تنور مالک حفیظ الرحمن شہریوں سے زیادہ قیمت وصول کر رہا تھا جس پر مجسٹریٹ عبدالوحید بھٹی نے اسے جرمانہ کر دیا،اس دوران دکاندار نے مجسٹریٹ کے ساتھ تلخ کلامی اور بدتمیزی کی ،دکان سیل کر دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں