بوکھلائی بھینس نے سکول میں سکیورٹی گارڈ اور طالبعلم کو زخمی کر دیا

بوکھلائی بھینس نے سکول میں  سکیورٹی گارڈ اور طالبعلم کو زخمی کر دیا

قصور(نمائندہ دنیا) بوکھلائی ہوئی بھینس نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول قصور میں داخل ہوکر سکیورٹی گارڈ اور طالبعلم کو زخمی کردیا۔

بھینس سکول کے گیٹ نمبر 1 سے سکول کے اندر داخل ہوئی جس نے سکیورٹی گارڈ محمدامین اور طالب علم عبداﷲ کو زخمی کیا، سکول انتظامیہ نے بھینس کو پکڑ کر بلدیہ کے حوالے کردیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں