چونیاں:گھر کے باہر کھڑا 17 سالہ نوجوان قتل

چونیاں:گھر کے باہر کھڑا 17 سالہ نوجوان قتل

قصور(نمائندہ دنیا) چونیاں کے نواح میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 17سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اُتاردیا۔

 تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ صدر چونیاں کے علاقہ نظام پورہ میں عثمان گھر کے باہر موجود تھا کہ نظام پورہ کا رہائشی عادل آیا اور پستول سے فائر کرکے اسے شدید زخمی کردیا، جسے جنرل ہسپتال لاہور پہنچایاگیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں