سروسز ہسپتال :مالی بے ضابطگیوں پر انکوائری کمیٹی تشکیل

سروسز ہسپتال :مالی بے ضابطگیوں پر انکوائری کمیٹی تشکیل

لاہور (بلال چودھری ) سروسز ہسپتال میں مالی سال 2022 سے 2024 تک مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ،محکمہ صحت سپیشلائزڈ کا دنیا کی خبر ایکشن ، محکمہ صحت نے مختلف اشیا کی خرید و فروخت میں مالی بے ضابطگیوں پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

محکمہ صحت کی 4 رکنی کمیٹی کی کنوینر تانیہ ملک اور رکن جواد ملک سمیت چار ممبر شامل ہیں ، مراسلہ کے مطابق کمیٹی 7 روز میں اپنی سفارشات محکمہ صحت کو پیش کرے گی ، مذکورہ مدت کے لیے ایم ایس، ڈائریکٹر فنانس اور کیشئر انکوائری ممبران کو جواب دینے کے پابند ہوں گے ،صوبائی وزیر صحت سپشلائزد ہیلتھ کئیر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ سروسز ہسپتال میں لاہور نیوز کی خبر پر ایکشن لیا گیا ہے ، سرجیکل گلووز ،مینوئل کوٹیشینز میں خورد برد اور مالی بے ضابطگیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث کسی فرد کو نہیں چھوڑا جائے گا ،کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں کا کڑا احتساب ہوگا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں