جعلی جوس یونٹ پر چھاپہ ،3130لٹر ملاوٹی جوس تلف ،2یونٹ بند

جعلی جوس یونٹ پر چھاپہ ،3130لٹر  ملاوٹی جوس تلف ،2یونٹ بند

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے )مضر صحت جوس اور جعلی کولڈ ڈرنک کی ترسیل ناکام بنا دی گئی ۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شیخوپورہ روڈ پر واقع جعلی جوس یونٹ پر چھاپہ مار کر 3130لٹر ملاوٹی جوس تلف کر دیا اور 2یونٹ بند ، 75ہزار جرمانہ عائد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ معروف برانڈ کا جوس اور کولڈ ڈرنکس مقرر کردہ فارمولے کے منافی تھیں، برآمد شدہ جوس میں برکس کی مقدار مقررکردہ حد سے کم پائی گئی، مصنوعی مٹھاس سے تیار کردہ جوس اور جعلی کولڈ ڈرنکس لاہور شہر میں سپلائی کی جانی تھیں۔ معروف برانڈز کے جعلی لیبل لگی بوتلیں اور ایکسپائر جوس برآمد ہونے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں