غیر قانونی تعمیرات:ایونیو ون ، جوبلی ٹاؤن میں متعدداملاک مسمار ، سیل

غیر قانونی تعمیرات:ایونیو ون ، جوبلی  ٹاؤن میں متعدداملاک مسمار ، سیل

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹیموں نے ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن میں آپریشن کرکے متعدد املاک کو مسمار و دو املاک کو سیل کر دیا،جوبلی ٹاؤن پلاٹ نمبر 678 بلاک ڈی میں غیر قانونی تعمیرات پر دکانوں کے شٹر مسمار کر دیئے گئے ۔

جوبلی ٹاؤن بلاک بی پلاٹ نمبر 765 پر قائم نجی سکول کو سربمہر کر دیا گیا۔جوبلی ٹاؤن بلاک اے پلاٹ نمبر 598 اے پر قائم نجی سکول کو بھی سربمہر کر دیا گیا۔ایل ڈی اے ایونیو ون پلاٹ نمبر 9 بلاک بی پر بنائی دکانوں کے شٹرز مسمار کر دیئے گئے ۔پلاٹ نمبر 156 اے بلاک بی پر بنائے گئی دکانوں کے شٹر مسمار کر دیئے گئے ۔ مسمار و سیل کی گئی املاک کو متعدد بار نوٹسز دیئے گئے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں