واسا :ترقیاتی منصوبوں میں کام کی رفتار کو مزید تیز کرنیکی ہدایت

واسا :ترقیاتی منصوبوں میں کام  کی رفتار کو مزید تیز کرنیکی ہدایت

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں شہر بھر میں جاری پانی و سیوریج کے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، ترقیاتی منصوبوں میں کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے ۔

تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔بیشتر پراجیکٹ کی رفتار پر ایم ڈی واسا کا اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔تمام ترقیاتی منصوبوں پر تمام ڈائریکٹرز اور ایکسین روزانہ کی بنیاد پر دورے کریں گے ۔ایم ڈی واسا غفران احمد کا تمام منصوبوں پر پانی کے چھڑکاؤ کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی کی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں