قرآن کی بے حرمتی پر قتل 5ملزموں کی ضمانت منظور

قرآن کی بے حرمتی پر قتل  5ملزموں کی ضمانت منظور

لاہور(اپنے خبر نگار سے )انسداد دہشت گردی عدالت ، قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملزم کو پولیس حراست سے چھین کر قتل کا کیس ۔عدالت نے 5 ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی ۔عدالت نے ملزم مہروز،ساجد ، غلام محمد ، قدوس اور عبد الحق کی ضمانت منظور کی ہے۔عدالت نے ملزموں کو دو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں