چار شاہراہوں کا کام مکمل،تین پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری

چار شاہراہوں کا کام مکمل،تین پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری

لاہور (سٹاف رپورٹرسے )چار شاہراہوں کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ، تین شاہراہوں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے ۔

بھکر میں حیدر آباد تا ماہانی 41 کلومیٹر سڑک کی بحالی و مرمت منکیرہ تا پٹی بیلندہ 21 کلومیٹر سڑک،سیالکوٹ میں اڈہ چونڈہ کی سڑک اور جہلم میں لِلہ بھروانہ 10 کلومیٹر سڑک کو مکمل کر لیا گیا ہے ۔ 31 سال بعد بڑے پیمانے پر مرمت و بحالی کا کام 1106 ملین سے شروع کیا گیاہے ۔ پنسرہ، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شور کوٹ کو ملانے والی 60 کلومیٹر سڑک کی بحالی و مرمت کا کام شروع کر دیا گیاہے ۔ احمد پور ایسٹ تا جنگڑا، کوٹلہ موسیٰ خاں اور بہاولنگر کو ملانے والی 26 کلومیٹر سڑک کی بحالی مرمت،502 ملین کی لاگت سے تعمیراتی کام شروع کیا گیا ہے ۔نارووال تا مریدکے 33 کلومیٹر سڑک کی بحالی و مرمت کا کام شروع 3475 ملین سے کام شروع کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں 590 شاہراہوں کی بحالی و مرمت کا کام چھ ماہ میں مکمل ہوگا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک ماہ کے دوران عوامی فلاح کے منصوبوں کا آغاز کیا۔ تعمیر و ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ۔روٹی اور بجلی کی قیمت میں کمی سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے ۔کے پی کے حکومت مریم نواز شریف کے عوامی فلاحی منصوبوں کی تقلید کر رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں